اگر استاد نے شاگرد کو قرآن پڑھایا۔شاگرد نے بغیر استاد کے کہنے کے استاد کو کوئی تحفہ دیا۔تو استاد کو یہ لینا جائز ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر استاذ کی طرف سے کسی قسم کا مطالبہ نہ ہونے کے باوجود شاگرد اپنے استاذ کو کوئی تحفہ دیتا ہے، تو وہ تحفہ استاذ کے لیے جائز ہوگا، بشرطیکہ دینے والا شاگرد بالغ ہو، یا نا بالغ طالب علم کی جانب سے اس کے والدین نے وہ تحفہ دیا ہو، بصورتِ دیگر لینا جائز نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144106200690
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن