شتر مرغ پر کتنی زکاۃ دینی ہو گی؟
شتر مرغ اگر تجارت (بیچ کر نفع کمانے ) کی نیت سے نہیں خریدے گئے ہوں تو ان پر زکاۃ لازم نہیں, لیکن اگر شتر مرغ تجارت کی نیت سے خریدے گئے ہوں تو پھر وہ مالِ تجارت ہوں گے اور ان کی مالیت اکیلے یا دیگر اموالِ تجارت کے ساتھ ملانے سے زکاۃ کے نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت) تک پہنچنے کی صورت میں ان کی کل مالیت کا ڈھائی فیصد زکاۃ واجب ہو گی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201819
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن