شوگر کے مریض کے لیے شکر کھانا شرعاً کیسا ہے؟
شکر یا چینی حلال اشیاء میں سے ہے، اس کا کھانا جائز ہے، البتہ شوگر کے مریض کے لیے اس کا استعمال کرنا یا نہ کرنا ایک طبی مسئلہ ہے، اس میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کرنا چاہیے۔ اگر میٹھا کھانا نقصان دیتا ہو تو پرہیز لازم ہے، اور شریعت نے بھی صحت کے لیے مضر اشیاء سے پرہیز کا حکم دیاہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144102200249
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن