’’صابرہ‘‘ نام رکھنا قرآن و حدیث کی روشنی کیسا ہے؟ میری والدہ محترمہ جو اس فانی دنیا سے رحلت فرما گئی ہیں، ان کی محبت میں میں نے اپنی بیٹی کا نام اپنی والدہ محترمہ کے نام پہ رکھا ہے، اب کہیں سے پتا چلا کہ یہ نام ٹھیک نہیں۔ راہ نمائی فرما کر عنداللہ ماجور ہوں!
اس نام کا معنی ہے: ’’صبر کرنے والی‘‘۔ یہ نام رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144106200223
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن