اگر کسی کے پاس صرف دو تولہ سونا ہو اور ساتھ میں کوئی اور مال نہ ہو، نہ نقدی اور نہ چاندی وغیرہ تو اس پر زکات اداکرنا واجب ہے؟مرد اور عورت دونوں کے لیےایک حکم ہے یا الگ الگ؟
فقط دو تولہ سوناپر زکات لازم نہیں، البتہ اگر سونے کے ساتھ چاندی ،یانقد رقم یامال تجارت ہو اور ان کا مجموعہ نصاب(ساڑھے باون تولہ چاندی کی موجودہ قیمت)کو پہنچ جائے اور سال گزرجائے تو زکات لازم ہوگی،مرد اور عورت دونوں کا یہی حکم ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200495
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن