صویبہ کا مطلب معلوم کرنا ہے ؟ نام کیسا ہے؟
صویبہ ، صائبہ کی تصغیر ہے یہ لفظ صواب سے لیا گیا ہے ۔ جس کے معنی ٰ درست اور ٹھیک کے ہیں،
یہ نام رکھنا درست ہے۔
بعض لوگ صویبہ نام اس لیے رکھتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کو دودھ پلانے والی ایک عورت کا نام تھا تو یہ واضح رہنا چاہیے کہ آپ ﷺ کی دودھ پلانے والی اس باندی کا نام ثویبہ ہے ۔ صویبہ نہیں ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200041
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن