لڑائی کے وقت میں نے بیوی سے کہا کہ 10 لاکھ لیتا ہوں (حق مہر)کسی دوست سے، پھر دیتا ہوں طلاق، یا دے رہاہوں طلاق۔ ٹھیک سے یاد نہیں۔ آپ جلدی سے جواب عنائیت فرمائیں!
صورتِ مسئولہ میں آپ نے اپنی بیوی سے جو جملہ کہا ہے اس میں طلاق دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے؛ اس لیے اس جملہ سے کوئی طلاق نہیں ہوئی۔ تاہم آئندہ ایسے الفاظ سے اجتناب کیجیے! فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201246
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن