میں سعودیہ میں رہتا ہوں میں نے اپنی بیوی کو غصے سے بول دیا : ’’اگر تم نے بچہ ہو نے سے پہلے مجھے فون کیا تو تم مجھ پر طلاق ہو‘‘۔ اب مجھے یہ ڈر ہے کہ وہ کہیں مجھے فون نہ کرلے، جب کہ اس کا ساتواں مہینہ چل رہا ہے۔ براہِ کرم اس کا حل بتائیں!
آپ کے اس کہنے کی وجہ سے اگر اس نے بچہ ہونے سے پہلے پہلے آپ کو فون کیا تو اس پر طلاق واقع ہوجائے گی؛ لہذا آپ خود ہی اس کو فون کر لیا کریں یا اس کو کہیں کہ جب رابطہ کرنا ہو تو آپ کو پیغام بھجوادیا کرے، اور آپ خود فون کرکے رابطہ کریں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200149
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن