اگر مدرسہ میں کوئی شخص طلبہ کے لیے کھانا بھیجے تو کیا طلبہ کرام کے کھانا کھانے کے بعد یا اس سے پہلے اہلِ محلہ کو وہ کھانا ہدیہ کرنا جائز ہے؟
طلبہ کے لیے کھانا بھیجا گیا ہے تو وہی اس کے اولین مستحق ہیں۔ نیز اگر زکاۃ یا کسی واجب مد میں دیا گیا ہو تو زکاۃ کے مصرف میں خرچ کرنا ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201700
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن