عبدالشافع نام رکھنا کیسا ہے ؟
لغت عربی میں ’’شافع‘‘ کا ایک معنی سفارشی کے آتے ہیں اور دوسرا معنی وہ اونٹنی یا بکرا جس کے ساتھ اس کا بچہ ہو، لہذا ’’عبد الشافع‘‘ نام رکھنا درست نہیں۔ اس کے بجائے صرف " شافع" نام رکھ لیا جائے۔ معجم الوسيطمیں ہے:
’’الشَّافعُ : صَاحبُ الشَّفاعة. وناقةٌ أوشُاةٌ شافع: معها وَلدُها‘‘. فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144003200138
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن