'عبدالھادی" کا کیا معنٰی ہے؟ اس نام میں ھ استعمال ہو گی یا ح؟
"ہادی" اللہ تعالی کے صفاتی ناموں میں سے ہے ، اس کا معنی ہے "ہدایت دینے والی ذات"، لہذا عبد الھادی کا معنی ہوا "ہدایت دینے والی ذات کا بندہ" یہ نام رکھنا درست بھی ہے اور اچھا بھی ہے۔ نیز عبد الھادی "ھ" کے ساتھ ہے، "ح" کے ساتھ نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200626
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن