میرے خالو کی وفات 4 اپریل2019 کو ہوئی، عدت کا حساب شمسی ہوگا یا قمری؟اور کب تک مکمل ہوگی؟
قمری تاریخوں سے حساب ہوگا، اور اگر چاند کی پہلی تاریخ میں انتقال نہیں ہوا ہے تو دنوں کی گنتی کے اعتبار سے چار مہینہ دس دن (یعنی 130 دن )پورے ہونے پر آپ کی خالہ کی عدت پوری ہو جائے گی۔اور اگر کسی ماہ کی پہلی تاریخ تھی تو چار ماہ (جتنے دن کے بھی ہوں، یعنی بعض 29 کے اور بعض 30 کے بھی ہوں) اور مزید دس دن گزار کر عدت پوری ہوجائے گی۔
"وإن اتفق في وسط الشهر فعند الإمام یعتبر بالأیام فتعتد في الطلاق بتسعین یوماً، وفي الوفاة بمأة و ثلاثین". (الشامیة، کتاب الطلاق، باب العدة، قبیل مطلب في عدة زوجة الصغیر، ۳/۵۰۹) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200194
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن