بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

’’عدن رشائل‘‘ نام رکھنے کا حکم


سوال

بچی کے لیے ’’عدن رشائل‘‘  نام رکھنا کیسا ہے؟ سُنا ہے فرشتے کا نام ہے.

جواب

’’عدن‘‘  کا معنیٰ ہے ٹھہرنا، کسی جگہ وقت گزارنا، اور ’’رشائل‘‘ ایک بے معنیٰ لفظ ہے، فرشتے کا یہ نام ہونا ہمیں کسی کتاب میں نہیں ملا، مذکورہ نام رکھنے کے بجائے بچی کا نام صحابیات  رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر نام رکھ لیجیے، مثلاً: عائشہ، فاطمہ، کلثوم، رقیہ، حبیبہ، حفصہ، جویریہ، مریم، عفیفہ وغیرہ ۔

تاج العروس من جواهر القاموس (35/ 381):
" ( عدن ( عَدَنَ بالبَلَدِ يَعْدِنُ ويَعْدُنُ ) ، مِن حَدَّيْ ضَرَبَ ونَصَرَ ، ( عَدْناً وعُدُوناً : أَقَامَ".

النهاية في غريب الأثر (3/ 420، بترقيم الشاملة آليا):
" والعَدْن : الإقامة . والمَعْدِن : مَرْكز كُلِّ شيء". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200334

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں