ایک آدمی کو ڈاکٹر نے Kidney میں تکلیف کی وجہ سےروزہ رکھنے سے منع کیا تھا، لیکن اس نے پھر بھی روزہ رکھ لیا، جب پیشاب میں تکلیف ہوئی تو اس نے پانی پی کر روزہ توڑ لیا، اب کیا اس کو ساٹھ روزے رکھنا ہوں گے؟
اگر مذکورہ شخص واقعۃً سخت تکلیف میں تھا اور پانی نہ پینے سے تکلیف بڑھ جانے کا خدشہ تھا؛ اس لیے اس نے پانی پیا تو ایسے شخص پر اس روزے کی صرف قضا لازم ہو گی، کفارہ (60 روزے) لازم نہ ہو گا۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200590
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن