ایک مسافر عشاء کی نماز پڑھا رہا تھا، دوسرا مسافر جس کی مغرب کی نماز رہتی تھی وہ مغرب کی نماز سمجھ کر جماعت میں شامل ہو گیا، آیا اس کی عشاء کی نماز ادا ہوئی یا نہیں ؟
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص نے امام کے پیچھے مغرب کی نماز کی اقتدا کی نیت کی ہے جب کہ امام عشاء کی نماز پڑھا رہا تھا، لہٰذا مقتدی اور امام کی نیت میں موافقت نہ ہونے کی وجہ سےمقتدی کی اقتدا درست نہ ہوئی، اب مذکورہ شخص کے لیے مغرب اور عشاء دونوں نمازیں از سرِ نو پڑھنا ضرور ی ہو گا۔
الفتاوى الهندية (1/ 86):
"لا يصح اقتداء مصلي الظهر بمصلي العصر"۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200082
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن