''عنایز''ا نام رکھنا کیسا ہے؟
'' عنایزا '' نام کے معنی تلاش بشیار کے باجود ہمیں نہیں ملے۔البتہ اس کے قریب عربی لغت میں '' عنزۃ '' کالفظ نیزے اور برچھے کے لیے استعمال ہوتاہے۔ مذکورہ نام نہ رکھا جائے ، اس کے بجائے صحابیات کے ناموں میں سے کسی نام کو منتخب کرکے رکھ لیں۔ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن اور فتاویٰ کے ضمن میں ناموں سے متعلق کافی تفصیل موجود ہے، وہاں آپ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200736
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن