کیا عورتیں شرعی پردہ میں نکل کر از خود بازاروں سے خرید فروخت کر سکتی ہے یا نہیں؟
عورت کے لیے مجبوری کے وقت ضرورت کے مطابق گھر سے باہر نکلنا جائز ہے، اس لیے اگر واقعی مجبوری ہے تو عورت شرعی پردہ کے ساتھ بازار سے سامان خرید کر لا سکتی ہے، البتہ بلاضرورت عورتوں کا بازاروں میں گھومنا پھرنا درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200938
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن