بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

غریب قربانی کی نیت سے جانور میں حصہ لے تو اس پر قربانی واجب ہوجاتی ہے


سوال

ایک آدمی صاحب نصاب نہیں، وہ دیگر لوگوں کے ساتھ بڑے جانور کے ساتویں میں شریک ہوا، پھر بعد میں قربانی سے پہلے شرکت سے نکل گیا، اب اس آدمی کے لیے کیا حکم ہے؟ نیز باقی شرکاء کی قربانی ہوجائے گی؟ اور وہ لوگ اب ساتواں حصہ کسی اور کو دیں؟

جواب

مذکورہ صورت میں غیرصاحبِ نصاب کی جانور میں شرکت کے ساتھ ہی اس پر قربانی واجب ہوجائے گی، اس کا شرکت سے نکلنا درست نہیں، بلکہ ساتواں حصہ اسی کی طرف سے متعین ہوجائے گا اور اسی کا حصہ شمار ہوگا، اور باقی لوگوں کی قربانی بھی ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143712200003

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں