غسل میں سر پے پانی ڈالنا ضروری ہے؟ کیا سر پے پانی ڈالے بغیر غسل نہیں ہوتا؟
فرض غسل میں مکمل بدن کو دھونا لازم ہے، اگر کوئی حصہ (بال برابر) بھی خشک رہ جائے تو غسل مکمل نہیں ہوگا، اور اس کے بعد پڑھی گئی نماز ادا نہیں ہوگی؛ لہذا فرض غسل میں سر دھونا بھی لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144106201181
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن