غسل میں شرم گا کو ملنے کے بعد دوبارہ وضو کرنا چاہیے?
محض شرم گاہ کو چھونے سے وضو نہیں ٹوٹتا، اس لیے غسل میں شرم گاہ کو ہاتھ لگانے کے بعد دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں، نیزغسل میں چوں کہ وضو بھی ہوجاتا ہے، لہٰذا غسل کے بعد مستقل وضو کا حکم نہیں ہے۔فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200301
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن