غسل کرتے وقت جب پہلے وضو کرتے ہیں تو وضو کر لیا, لیکن ابھی جسم پر پانی نہیں بہایا تھا کہ وضو ٹوٹ گیا تو کیا نیا وضو کر کے پھر غسل کریں یا ایسے ہی غسل کر لیں؟
غسل سے پہلے وضو کرنا مسنون ہے اور اس کا ثواب ایک مرتبہ وضو کرنے سے حاصل ہو جائے گا، اگر اس دوران وضو ٹوٹ جائے تو دوبارہ وضو کرنا ضروری نہیں ہو گا، اس کے بغیر ہی پورے جسم پر پانی بہاکر غسل مکمل کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200805
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن