کیا فجر سے کچھ دیر قبل اٹھ کر تہجد پڑھی جا سکتی ہے؟
تہجد کا وقت صبح صادق (طلوع فجر) تک ہوتا ہے، صبح صادق (طلوع فجر) ہوجانے کے بعد فجر کی دو سنت کے علاوہ کسی بھی قسم کی نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے، اس لیے فجر سے کچھ دیر پہلے اٹھنے کے وقت اگر صبح صادق (طلوع فجر ) نہ ہوئی ہوتو تہجد کی نماز پڑھی جاسکتی ہے، لیکن اگر صبح صادق کا وقت ہوچکا ہو تو پھر تہجد کی نماز پڑھنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200507
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن