فدیہ کا مال سید خاندان والے کو دے سکتے ہیں؟
جی نہیں! فدیہ کا مال سید خاندان والے کو نہیں دے سکتے ہیں۔
فدیہ کا مصرف زکات کے مستحق افراد ہیں، پس اگر آپ کے قریبی رشتہ داروں میں کوئی مستحقِ زکات ہو تو اسے فدیہ دینا دُہرے اجر (صلہ رحمی اور صدقہ) کا باعث ہوگا، اور اگر قریبی رشتہ داروں میں کوئی مستحق نہ ہو، تو کسی بھی مستحقِ زکات کو دینے سے بھی فدیہ ادا ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200910
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن