آج کے دور میں روزہ کا فدیہ کتنا ہے؟ اور پورے مہینہ کا فدیہ کیا ہو گا؟ نیز فدیہ دینے کا طریقہ بھی بتا دیں!
ایک روزے کےفدیہ کی مقدار پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت ہے، مہینہ میں جتنے روزے ہوں 29 یا 30 اتنے ہی فدیہ ادا کرنے ہوں گے۔
اگر کوئی شخص اتنا بوڑھا یا ایسا بیمار ہو کہ اس کے صحیح ہونے کی امید نہ ہو تو یہ ہر روزہ کے بدلے پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت( جو کہ کراچی میں آج کل تقریباً 90 روپے ہے) کسی مستحق شخص کو دے دے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200182
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن