ہم تین شراکت دار زمین خرید کر اس پرایک گھر تعمیر اور فروخت کرکے منافع حاصل کرنا چاہتے ہیں . کیا یہ معاملہ شریعتِ مطہرہ کی رو سے جائزہے ؟ زمین خرید نے گھر بنوانے پر سال گزرا تو اس میں زکاۃ ہوگی یانہیں؟ اگر ہے تو زکاۃ راس المال سے نکالنا پڑے گی یا دونوں [راس المال مع منافہ] سے؟
صورتِ مسئولہ میں گھر تعمیر کرکے منافع پر فروخت کرنے کی نیت سے مشترکہ طور پر زمین خریدنا جائز ہے، بشرطیکہ عقدِ شرکت کی دیگر شرائط کا لحاظ رکھا جائے۔ نیز فروخت کی غرض سے زمین کی خریداری پھر اس تعمیرات کرنے کی صورت میں سال گزرنے پر اس کی کرنٹ ویلیو معلوم کرکے کل کا ڈھائی فیصد بطورِ زکاۃ ادا کرنا تمام شرکاء پر لازم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201564
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن