ایک آدمی لنڈے سے اچھی کنڈیشن کے کپڑے مثلاً: گرم سویٹر خریدتا ہے اور اسے خوب صورت انداز میں اچھی مارکیٹ میں امپورٹڈ کہہ کر بیچتا ہے جب کہ وہ واقعی امپورٹڈ ہے اور نئے پرانے کی کوئی بات نہیں کرتا، کیا اس طرح کی فروخت جائز ہے؟
صورتِ مسئولہ میں لنڈے کے پرانے کپڑے/ لباس (سویٹر، جیکٹ وغیرہ) کو اگر نیا کہہ کر نہ بیچا جائے، بلکہ صرف امپورٹڈ کہا جائے اور وہ واقعۃً امپوڑٹڈ ہو تو اس طرح خریدوفروخت کرنا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144104200515
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن