کیا لڑکی کا نام ’’مَائِدَه‘‘ رکھا جاسکتا ہے؟
’’مَائِدَه‘‘: عربی میں دسترخوان کو کہتے ہیں۔ نیز ’’مَادَ یَمِیْدُ‘‘ سے اسمِ فاعل کا صیغہ بھی ہے، اس کا معنیٰ ہے: چکرانے/ گھومنے والی۔ ہلنے والی۔ بہتر ہے کہ اس کے بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200097
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن