کیا عورت ایام حیض کا غسل جمعہ کو کرسکتی ہے 7 دن مکمل ہونے پر؟
ماہ واری کی عادت مکمل ہونے کے بعد غسل کر لینا چاہیے، بلا وجہ تاخیر کے نتیجہ میں نمازیں قضا کرنے کی اجازت نہیں، پس صورتِ مسئولہ میں محض جمعہ کے غسل کے لیے فرض غسل میں تاخیر کرنا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144104200508
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن