’’محر الحرام‘‘ میں بعض لوگ سبیل کا اہتمام کرتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟
واضح رہے کہ پانی پلانا ثواب کا کام ہے، لیکن عشرہ محرم کو متعین کرنا روافض کے ساتھ تشبہ ہے؛ اس لیےمحرم الحرام کے مہینے میں سبیل لگانا ناجائز ہے۔ ( ملخص ازفتاوی رشیدیہ ص:149 ط: عالمی مجلس تحفظ اسلام) نیز ان سبیلوں سے پانی یا شربت پینا یا کوئی چیز کھانادرست نہیں. فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201066
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن