استعمال شدہ بستر اور کمبل کو خرید کر استعمال کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
استعمال شدہ بستر اور کمبل خریدنا اور اس کو استعمال کرنا جائز ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ، ہاں اگر ان کے ناپاک ہونے کا غالب گمان ہوتو استعمال سے پہلے اسے دھولیاجائے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201173
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن