کیا مسجد پر زکاۃکے پیسے خرچ کر سکتے ہیں؟ اگر کر سکتے ہیں تو کس صورت میں؟
زکاۃ کی رقم کے لیے شرعاً تملیک ( مستحق کو مالکانہ حقوق کے ساتھ دینا ) ضروری ہے ،مسجد کے اخراجات میں استعمال کرنے کی صورت میں مذکورہ شرط مفقود ہوجاتی ہے ؛ اس لیے زکاۃ کی رقم اس مد میں استعمال کرنا درست نہیں، مسجد کے اخراجات کے لیے اہلِ محلہ کو اپنی سعادت سمجھتے ہوئے اپنے پاکیزہ ما ل کو استعمال کرنا چاہیے.فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200038
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن