مسجد کے پیسوں سے امام کی رہائش بنانے کے متعلق حوالہ درکار ہے!
مسجد کی آمدن ، مصالحِ مسجد کے لیے ہے، اور امامِ مسجد کے لیے گھر بنانا بھی مصالحِ مسجد میں شامل ہے؛ لہذا مسجد کے پیسوں کو امام کے گھر بنانے میں صرف کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
"(ويبدأ من غلته بعمارته) ثم ما هو أقرب لعمارته كإمام مسجد ومدرس مدرسة يعطون بقدر كفايتهم، ثم السراج والبساط كذلك إلى آخر المصالح وتمامه في البحر". (4/367 دارالفکر) فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144106200101
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن