اگر کسی مسلمان کے ہوٹل میں غیر مسلم گوشت بناتاہے تو وہ گوشت کھانا حلال ہے یا حرام؟
صورتِ مسئولہ میں اگرمذکورہ ہوٹل میں صرف گوشت پکانے والا، یا گوشت کے ٹکرے وغیرہ کرنے والا غیر مسلم ہے اور جانور مسلمان نے ہی ذبح کیا ہو یا حلال طریقہ سے ذبح کیے ہوئے جانور کا گوشت خرید کر پکایا جاتا ہو ، اور کھانے میں ناپاک اجزا شامل نہ ہوں تو اس ہوٹل میں کھانا کھانا جائز ہے، اگر گوشت بنانے سے مراد یہ ہو کہ جانور غیر مسلم ہی ذبح کرتا ہے تو ایسی صورت میں یہ جانور حلال نہیں ہوگا، اور مذکورہ ہوٹل میں کھانا کھانا جائز نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200360
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن