مندرجہ ذیل ناموں کے بارے میں راہ نمائی فرما دیں:
محمد مصور ۔ عجوہ ۔ نورہ ۔ قرات
"مصور" کا مطلب ہے تصویر بنانے والا، "محمد مصور" نام رکھنا درست ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ "عبد المصور" رکھا جائے۔
" عجوہ" عربی زبان کا لفظ ہے، کھجور کی ایک قسم کا نام ہے، "نورہ" کا مطلب ’’بال اڑانے کا سفوف جو چونے اور ہڑتال کا مرکب ہوتا ہے‘‘ جس کو فارسی میں "گچ" کہتے ہیں۔ "قرات" عربی زبان کا لفظ ہے ، اس کا معنیٰ ہے پڑھنا۔
عجوہ، نورہ اور قرات نام رکھنے کے بجائے زیادہ بہتر یہ ہے کہ بچوں کے نام حضرات انبیاء کرام علیہم السلام و التسلیمات اور صحابہ کرام و صحابیات مطہرات رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر رکھے جائیں یا کم از کم عربی کے اچھے معنی والے نام رکھے جائیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200328
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن