کیا طلاق کے بعد عورت شوہر کے گھر پر رہے گی یا اپنے والد یا بھائی کے گھر پر ؟
طلاق کے وقت شوہر کے جس گھر میں عورت کی رہائش ہو اسی گھر میں مطلقہ کے لیے عدت گزارنا لازم ہے، کسی شدید ضرورت کے بغیر اس سے نکلنا جائز نہیں ہے۔
عدت کے بعد اپنے والد یا بھائی کے گھر جاسکتی ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 536):
"(وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه) ولايخرجان منه (إلا أن تخرج أو يتهدم المنزل، أو تخاف) انهدامه، أو (تلف مالها، أو لاتجد كراء البيت) ونحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع إليه". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200486
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن