مغرب کی تیسری رکعت میں ملنے کا طریقہ بتا دیں!
اگر کسی کی مغر ب کی دورکعات نکل جائیں اور تیسری رکعت میں شریک ہو تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ تیسری رکعت امام کے پیچھے پڑھنے کے بعد جب امام سلام پھیر دے تو کھڑے ہوکر ثناء پڑھے سورہ فاتحہ اور سورت پڑھ کر رکعت مکمل کرے اور قعدہ کرے ،تشہد پڑھ کر کھڑا ہوجائے اور تیسری رکعت میں فاتحہ اور سورت پڑھ کر رکعت مکمل کرے اورتشہد ، درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیرے ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144103200604
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن