جو ریسٹورنٹ والے گھر پر ممبر شپ کارڈ اور کوپن دے کے جاتے ہیں تو کیا اس پر کھانا منگوا کر کھانا جائز ہے؟
ریسٹورنٹ والے اپنے کوپن پر جو اضافی کھانا فراہم کرتے ہیں وہ ان کی طرف سے ہدیہ کی ایک صورت ہوتی ہے؛ لہٰذا اگر کھانے کے تمام اجزا حلال ہوں تو اس کوپن کے ذریعہ کھانا منگوا کر کھانا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200369
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن