آئن لائن موبائل فون پر نکاح کرنا کیسا ہے؟ اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
موبائل پر نکاح منعقد نہیں ہوتا، البتہ اگر موبائل پر کسی شخص کو وکیل بنا دیا جائے اور وہ وکیل اُس کی طرف سے دوسری مجلس میں ایجاب یا قبول کر لے اور ایجاب و قبول اور گواہان سب ایک ہی مجلس میں ہوں تو ایسی صورت میں نکاح جائز ہو گا۔
الفتاوى الهندية (1/ 268)
'' (ومنها) سماع الشاهدين كلامهما معاً، هكذا في فتح القدير''۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201605
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن