مومل نام کے بارے میں بتائیں ۔
یہ لفظ میم پر پیش، ہمزہ پر زبر اور دوسرے میم پر زیر یا زبر کے ساتھ (مُؤَمِّل ... مُؤَمَّل) عربی کا لفظ ہے، دوسرے میم پر زیر کی صورت میں معنی ہے: اچھی چیز کی امید دلانے والا، یا اچھی چیز کا امیدوار۔ اور دوسر ے میم پر زبر ہونے کی صورت میں معنی ہے: جس اچھی چیز کی امید ہو۔ دونوں طریقوں سے نام رکھا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200555
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن