مسجد میں مچھر مار الیکٹرک مشین لگانا جائز ہے؟حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔
مچھر وغیرہ مارنے کا برقی آلہ جو مساجد دفاتر وغیرہ جگہوں پر استعمال ہوتا ہے اس آلےمیں بجلی ہوتی ہے، آگ نہیں ہوتی، حدیث میں آگ سے جلا کر کسی چیز کو سزا دینے یا عذاب دینے کی ممانعت وارد ہوئی ہے، اس لیے ایسے آلے کے استعمال کی اجازت ہے، اگر آپ کو اس کے علاوہ کوئی اور اشکال درپیش ہے تو اس کی نشان دہی کرکے جواب معلوم کرلیجیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144106200703
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن