کیا نماز اور قرآن کو پڑھانے پر معاوضہ لینا جائز ہے؟
فرض نماز پڑھانے ( یعنی امامت) اور تعلیمِ قرآن (قرآن سکھانے اورپڑھانے) کی اجرت لینے کو متأخرینِ احناف نے بوجہ ضرورت جائز قرار دیا ہے، لیکن یہ اجرت اصل میں نماز یا قرآن پڑھانے کی نہیں ہوتی، بلکہ ان کاموں کے لیے اپنے آپ کو محبوس اور دیگر کاموں سے فارغ رکھ کر وقت دینے کی ہے۔ البتہ تراویح میں قرآن مجید سنانے کی اجرت لینا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143906200080
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن