نماز کے بعد امام کے مصلے پہ مقتدی بقایا نماز پڑھ سکتاہے؟
رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے:
’’لایؤم الرجل الرجل في سلطانه، ولایقعد في بیته علی تکرمته إلا بإذنه‘‘.
یعنی کوئی شخص دوسرے شخص کے منصب کی جگہ میں امامت نہ کرے اور نہ ہی کوئی شخص دوسرے کی مسند پر اس کی اجازت کے بغیر بیٹھے۔
لہذا مسجد کا امام متعین ہونے کی صورت میں اس کی اجازت کے بغیر اس کے مصلے پر نماز نہ پڑھے۔ البتہ اگر پڑھ لی تو نماز دہرانے کی ضرورت نہیں ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200942
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن