نماز کے لیے وضو ضروری ہے، کیا اسی طرح نماز کے لیے استنجا یعنی آگے اور پیچھے کی جگہ کو صاف کرنا ضروری ہے یا اس کے بغیر نماز ہو جاتی ہے؟
آگے یا پیچھے کی شرم گاہ پر کوئی نجاست نہ لگی ہو تو نماز کے لیے استنجا کرنا ضروری نہیں ہے۔ البتہ اگر نماز سے پہلے حاجت سے فارغ ہوا ہو تو استنجا کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004201481
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن