نومولود بچے کے بالوں کا کیا کریں؟
بچےکے سرکے بال اتارنے کے بعد سرکے بالوں کے وزن کے برابرچاندی صدقہ کرنا سنت ہے۔ بالوں کا وزن کرکے کسی صراف سے اس وزن کے برابر چاندی کی قیمت لگوائی جائے اسی سے رقم کا صحیح اندازا ہوسکے گا۔ بال کٹوانے کے بعد بچے کے سر پر زعفران ملنا بھی سنت ہے۔بالوں کو مٹی میں دفنادیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200915
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن