بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

ملازمت کی جگہ میں مرد و زن کا اختلاط


سوال

ہمارے باہر کا ماحول اور ملازمت کی جگہوں پر اکثر بے پردہ عورتیں ہوتی ہیں، لباس نیچے سے بھی پائنچے پنڈلیوں تک ہوتے ہیں،  نہ نظر اُٹھا  کر حفاظت ہوسکتی ہیں،  نہ نظر جھکا  کر۔  ایسی صورت میں کیا کریں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں آزادانہ اختلاط اور حتی الامکان گفتگو سے اجتناب کیا کریں، اور استغفار کرتے رہا کریں، ممکن ہو تو ملازمت کی جگہ میں ترغیبی پہلو اختیار کرکے باپردہ ماحول قائم کریں، اگر اس جگہ مشکلات ہوں تو  کسی ایسی نوکری کی تلاش جاری رکھیں، جہاں مرد و زن کا آزادانہ اختلاط نہ ہو، متبادل پاکیزہ ماحول میں حلال نوکری ملتے ہیں دوسری جگہ منتقل ہوجائیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200052

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں