واجب الطواف ادا کرنے سے پہلے حلق کروانے کا کیا حکم ہے؟
اگر عمرے کے طواف کے بعد دو رکعت ادا کرنا رہ گئیں اور سعی سے فارغ ہونے کے بعد حلق کرالیا تو اس کی وجہ سے دم واجب نہیں ہوگا، البتہ طواف کے بعد کی دو رکعت ادا کرنا پھر بھی ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144106200593
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن