میرے ایک بھائی فوت ہو گئے ہیں ،میرے ابو حیات تھے انہوں نے زمین کی تقسیم نہیں کی اور میرے ابو بھی فوت ہوگئے ہیں ،اب میرے بھتیجے کا جائیداد میں وراثت میں کوئی حق بنتا ہے یا نہیں؟
صورت مسئولہ میں آپ کے جس بھائی کا انتقال آپ کے والد کی زندگی میںہو گیا تھا والد کے انتقال کے بعد ان کی متروکہ زمین میں اس مرحوم بھائی کی اولاد کا بطورِ وراثت حصہ نہیں ہو گا، البتہ اگر مرحوم والد کے دیگر ورثاء انہیں اپنی خوشی سے کچھ دے دیں تو یہ ان کی طرف سے تبرع و احسان اور باعثِ ثواب ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200325
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن