بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

والد کے گناہ کی عادت کی وجہ سے ان سے الگ ہونے کے بعد ان کے کیا حقوق ہیں


سوال

اسلام میں والد کے کون سے حقوق باقی رہتے ہیں، جب کہ اولاد  نےوالد سے علیحدگی اختیار کرلی ہو ان کی زنا کاری کی عادت اور اپنے پوتوں کے ساتھ بد فعلی کی وجہ سے، ان کو ان کی غلطی کا کافی احساس دلانے کے بعد ان سے اپنے آپ کو الگ کر لیا ہے،ایسی صورت کو کیسے حل کیا جائے؟

جواب

صورت مسئولہ میں والد سے الگ ہونے کے بعد بھی ان کے ساتھ حسن سلوک کا برتاؤ رکھا جائے، اور ان کی ضروریات کا خیال رکھا جائے، نیز اگر ان کی اہلیہ وفات پاچکی ہوں تو کوئی مناسب رشتہ دیکھ کر ان کی شادی کروادی جائے، تاکہ وہ گناہ سے باز آجائیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201041

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں