میرا کاروبار ٹائر کا ہے اور یہ ہم سمگلنگ پر لیتے ہیں، اس کا کام کس طرح کا ہے جائز ہے یا ناجائز؟
مفادِ عامہ کی خاطر اگر حکومتی سطح پر جائز اشیاء کی اسمگلنگ ممنوع ہو تو اس سے اجتناب کیا جائے؛ کیوں کہ کسی بھی ریاست میں رہنے والا شخص اس ریاست میں رائج قوانین پر عمل درآمد کا (خاموش) معاہدہ کرتاہے، اور جائز امور میں معاہدہ کرنے کے بعد اسے پورا کرنا چاہیے؛ اس طرح کے جائز امور سے متعلق قانون کی خلاف ورزی گویا معاہدہ کی خلاف ورزی ہے، اور معاہدے کی خلاف ورزی سے شریعت نے منع کیا ہے۔ نیز قانون شکنی کی صورت میں مال اور عزت کا خطرہ رہتا ہے، اور پکڑے جانے کی صورت میں مالی نقصان کے ساتھ ساتھ سزا ملنے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے، اور اپنے آپ کو ذلت کے مواقع سے بچانا شرعاً ضروری ہے۔
البتہ جائز اشیاء کی اسمگلنگ (جس میں ٹائر بھی شامل ہے) سے جو نفع حاصل ہو گا وہ ناجائز نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144107200694
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن