زید لاہور سے پشاور کی طرف موٹر وے پر 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے رات کے وقت میں جا رہا تھا کہ موٹر وے پولیس والوں نے اوور سپیڈ کی وجہ سے روکنے کا اشارہ کیا، لیکن وہ نہیں رکا، اب چوں کہ وہ اوور سپیڈ کی وجہ سے پرچہ ( جرمانے ) کا مستحق ہو گیا تھا، لیکن اسے وہ جگہ اب یاد نہیں ہے تو وہ یہ جرمانہ کس طرح ادا کرے کہ اس کا ذمہ فارغ ہوجائے؟
حکومت اگر کسی مباح چیز میں مفادِ عامہ کی مصلحت کے تحت کوئی قانون بناتی ہے تو اس کی پاس داری کرنا لازم ہوتا ہے، چناں چہ ٹریفک کے قوانین کی پاس داری لازم ہے اور خلاف ورزی گناہ ہے۔لہذا زیادہ رفتار کی وجہ سے آپ گناہ گار ہوئے ہیں، تا ہم اب آپ پر جرمانہ ادا کرنا لازم نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144007200147
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن